اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے حکام کے مطابق درخواست ضمانت منسوخ ہونے پر سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد کھوکھر اور مسز خالد کھوکھر کو گرفتار کیا گیا۔
خالد کھوکھر پر ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے جبکہ خالد کھوکھر نے زیادہ اثاثے اپنی اہلیہ کے نام پر بنائے، مسز خالد کھوکھر کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خالد کھوکھر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔