اسلام آباد میں بچے فروخت کرنے والی 3 لیڈی ہیلتھ ورکرز خیبرپختونخوا سے گرفتار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) نوزائیدہ بچے فروخت کرنے کے اسکینڈل میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی جب ان بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کی 3 خواتین کو مردان اور پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے گرفتارہونے والے گینگ کے سرغنہ کی نشاندہی پر تھانہ رمنہ پولیس نے پشاوراور مردان کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے3 لیڈی ہیلتھ ورکرزکو گرفتار کیا ہے۔

جن کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ خواتین مختلف علاقوں سے بچے خرید کر اسلام آباد میں اپنے گروہ کی سرغنہ کے حوالے کردیتی تھیں، ان خواتین کا پشاورکی مقامی عدالتوں سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد لایا جائے گااوراس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی جب کہ ان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔