اسلام آباد: بری امام میں زیر تعمیرعمارت سے دھماکا خیز مواد برآمد

Bari Imam

Bari Imam

اسلام آباد (جیوڈیسک) دارالحکومت اسلام آباد میں بری امام میں زیرتعمیرعمارت سے 2 کلو دھماکا خیز مواد برآمدہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز موادہائی ایکسپلوسیو نہیں تھا۔

جو پہا ڑوں میں بلاسٹنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سوئپنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔