اسلام آباد: بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ

Airport

Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ کمانڈوز اور رینجر کو بھی تعینات کر دیا گیا۔ اسلام آباد میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ کمانڈوز اور رینجر کو بھی تعینات کر دیا گیا۔

دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ کے اندر مسافروں کے سامان کی سخت تلاشی جاری ہے اور ایئرپورٹ کی حدود میں مسافروں کے عزیز و اقارب کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کی کار پارکنگ میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔