اسلام آباد (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران سینتیس مشتبہ افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آج تین سے ساڑھے پانچ گھنٹے ٹارگٹ سرچ آپریشن کیا۔ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں سینتیسن مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار افراد کے قبضے سے ایک ایس ایم سی ، ایک بارہ بور پستول، ایس ایم سی کی تیس، نائن ایم ایم کی چھ اور پستول کی چون گولیوں کے ساتھ ساتھ پانچ سو گرام چرس بھی برآمد کی گئی ، مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔