اسلام آباد: بہلوال سے اغوا کی گئی لڑکی 6 لاکھ تاوان دے کر رہا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھلوال سے نوجوان لڑکی کو اغوا کے بعد اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔ والد نے 6 لاکھ تاوان دے کر بیٹی کو رہا کرایا۔ مدثر اور فرحت نے لڑکی کو زبردستی اغوا کیا ۔

تین دن بعد اسلام آباد میں نامعلوم مقام پر لے گے اور 6 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا جس پر لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے اپنا کیری ڈبہ تاوان میں دے کر اپنی بیٹی کو واپس لیا۔ تھانہ بھلوال میں عدالت کے حکم کے باوجود پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی۔