اسلام آباد : برطانیہ جانے والے مسافر کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد

Benazir Bhutto International Airport

Benazir Bhutto International Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ برطانیہ جانے والے مسافر کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر پر کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران برمنگھم جانے والے مسافر سے دو کلو ہیروئن بر آمد کر لی۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافر پرواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 791 سے برمنگھم جا رہا تھا۔ عابد حسین نامی مسافر نے ہیروئن اپنے بیگ اور جیکٹ میں چھپا رکھی تھی۔ مسافرکا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ کسٹم حکام نے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔