اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل پریس کلب میں اسلام آباد کے تاجروں نے بازار رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بازار اور مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ تاجروں کی معاشی موت ہے۔
اسلام آباد کے تاجر پہلے ہی میٹرو بس منصوبے کے باعث بدحالی کا شکار ہیں۔ اب یہ فیصلہ کاروبار بند کرنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔
فیصلہ واپس نہ ہوا اور زبردستی بازار بند کرائے گئے تو مزاحمت کریں گے۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اسلام آباد میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرینگے۔