وزیراعظم نواز شریف نے بھارت سے حالیہ کشیدگی اورافغانستان سیامریکی افواج کیانخلا کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کے لیے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا۔ گیارہ مئی کیانتخابات کے بعد پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے درمیان رابطے کے اس باضابطہ فورم کا یہ پہلا اجلاس ہے۔
ایوان وزیراعظم کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کی تشکیل نو کے لیے بھی بعض اقدامات کیے جائیں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیس اگست کو ہونے والے کمیٹی اجلاس کے لیے وزیراعظم نے بری فوج کے آپریشنل کمانڈر سے چھ اگست کو لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلی بریفنگ طلب کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والے افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ کن امور پر نئے معاہدے کیے جا سکتے ہیں۔