اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر خاتون ڈرائیور کی کار کی ٹکر سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے، 13 سالہ جنید 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر ضیا مسجد کے قریب 13 سالہ جنید اور 10 عدنان سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والا 13 سالہ جنید 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ عدنان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔