اسلام اباد (جیوڈیسک) ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی کار کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں کشمیر ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔
کار تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے بعد قلابازیاں کھاتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین مرد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمی بچے کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک ہے ، جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔