اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع ہے۔ اپنے دورے کے دوران چین کے صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
چین کے صدر کی آمد کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس کی فل ڈریس ریہرسل ہوئی۔ مشترکہ اجلاس کے انتظام کے حوالے سے 61 افسران کی ذمہ داریاں لگادی گئی ہیں۔
پارلیمنٹ گیلریز کو 9 رنگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گیلری کیلئے متعلقہ اسٹکر کا رنگ جاری ہو گا۔ مہمانوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور دعوت نامے جاری کئے جا رہے ہیں۔