اضلاع کی خبریں 22/12/2013
Posted on December 23, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
میاں محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں بھر پور قوت اور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی
اسلام آباد (این این اے ) نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں بھر پور قوت اور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی اور انشااللہ کامیا بی جماعت اسلامی کے امیدواران کے حصہ میں آئے گی۔ سابقہ اور مو جو دہ حکمرانوں نے عوام کو اپنے انتخابی وعدوں کے ذریعے سنہر ے خواب دیکھا کر ان سے ووٹ لیے اور اقتدار کی منصب سنبھالتے ہی عوام کے دکھوں میں اضا فہ کیا مہنگائی ،بے روز گاری کے باعث عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آئی ایٹ کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔انھوں نے کہا آج پورا ملک بحران کا شکار ہے اور المیہ یہ ہے کہ اس بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ، ہم یہ نہیں کہتے کہ مسلم لیگ ، جماعت اسلامی کے منشور پر عمل کرے بلکہ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ ن لیگ نے قوم کے سامنے جو منشور پیش کیا تھا اسی پر عمل درآمد کرے۔
———————–
———————-
خشک سردی کی لہر ختم ہٹیاں بالا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
ہٹیاں بالا( این این اے) خشک سردی کی لہر ختم ہٹیاں بالا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی خشک سردی کی وجہ سے بچوں میں نزلہ، زکام اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوا تھا بارش اور برف باری کی وجہ سے گردوغبار میں کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع ہٹیاں بالا اور اس کے مضافات میں ہونے والی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے گردوغبار میں کمی ہوگئی گزشتہ کئی ماہ سے بارش نہ ہونے کے باعث خشک سردی کی خطرناک لہر نے بچوں میں کئی بیماریوں کو جنم دے دیا تھا ابر ِرحمت نے جہاں نباتات کو زندگی بخشی وہیںانسانوں پر خشک سالی کے مضر اثرات کا بھی خاتمہ کر دیا۔
———————–
———————-
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ایک نظریے کا نام ہے
ہٹیاں بالا (این این اے) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ایک نظریے کا نام ہے اور نظریات کی بنیاد پر قائم ہونے والی جماعتیں ہمیشہ قائم رہتی ہیں مسلم کانفرنس نظریہ الحاقِ پاکستان کو ہمیشہ عوام کے دلوں میں قائم رکھنے کا مشن لے کر آگے بڑھتی رہے گی ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع ہٹیاں بالایوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر سلطان کیانی نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے نے کیا انہوں نے کہا کہ بنگال کی علیحدگی کے زمہ داروں کا ٹرائل وقت کی اہم ضرورت ہے ہندوستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ والے سانحہ بنگال کو نہ بھولیں ورنہ قوم کے زخموں پر نمک پاشی کو برداشت نہیں کیا جاے گا انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام ِمتحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جاے جس میں کشمیریوں کو تیسرا فریق سمجھا جاے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہونے کی حثیت سے اپنا حقِ خودارادیت اور نظریہ الحاقِ پاکستان پر قائم دائم ہے۔
———————–
———————-
لڑائی جھگڑوں او رسڑک کے حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی
پیرمحل(این این اے ) لڑائی جھگڑوں او رسڑک کے حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے تنازعات میں انوری بی بی بیوہ محمد نواز، مظہر ولد شیرخان ساکنان کوہل ، عبدالوحیدولد فرید ساکن رجب کاٹھیہ شدید زخمی ہوگئے سڑک کے حادثات میں محمد اقبال ولداللہ دتہ ، شوکت ولد حنیف ساکنان چک 321 گ ب شدید زخمی ہوگئے
———————–
———————-
غلہ منڈی پیر محل میں ناجائز تجاوزات نے دکانداروں اور آڑھتیوں کے کاروباروں کو تباہ کردیا
پیرمحل (این این اے) غلہ منڈی پیر محل میں ناجائز تجاوزات نے دکانداروں اور آڑھتیوں کے کاروباروں کو تباہ کردیا مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کا عملہ تجاوزات ختم کروانے میں ناکام تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کی غلہ منڈی جس کا شمار پنجاب کی چند بڑی منڈیوں میں ہوتا تھا جس میں علاقہ بھر سے کسان زمیندار بیوپاری گندم گڑ مونجی لاکر فروخت کرتے تھے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث غلہ منڈی میں ناجائز تجاوزات جس میں لوگوں نے کھوکھے رکھ لیے اور سڑکیں فٹ پاتھ پر سامان رکھ کر قبضے جمالیے جس پر ہر قسم کی اجناس فروخت کے جاتی ہیں۔اہل علاقہ نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے ہرنئے آنے والے چیئرمین اور ایڈمنسٹریٹر کے دور میں اس تجاوزات میں اضافہ ہوجاتا ہے کسی بھی مجاز اتھارٹی آج تک اس تجاوزات کو ختم نہ کرواسکی جس سے نہ صرف حکومت کروڑوںر وپے کے ریونیو سے محروم ہو رہی ہے بلکہ آڑھتی فاقوں پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں۔
———————–
———————-
پیرمحل مرکزی عید گاہ کی دیواریں خستہ
پیرمحل (این این اے) پیرمحل مرکزی عید گاہ کی دیواریں خستہ تحصیل کونسل کمالیہ پیرمحل جلد ازجلد دیواریں تعمیر کرنے کے لیے فنڈ مختص کرے تفصیل کے مطابق پیرمحل کی واحد مرکزی عیدگاہ جس کو چندسال قبل قبضہ گروپ نے اپنے رجسٹری کروالیا تھا شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کا قبضہ واگذار کرواکر ہنگامی طور پر دیوار تعمیر کی تھی جس کو اس وقت سے کسی بھی سرکاری ادارہ نے گرانٹ فراہم نہ کی جس وجہ سے یہ دیواریں خستہ ہوچکی ہے اورقبضہ مافیا اس مرکزی عیدگاہ پر دوبارہ قبضہ کرسکتاہے جس سے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ گروپ کے ہاتھ آنے کا خدشہ ہے دینی فلاحی سماجی شخصیات نے تحصیل میونسپل آفیسر کمالیہ ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ قبضہ گروپ سے بچانے کے لیے اس مرکزی عیدگاہ اقبال پارک کی چاردیواری کوتعمیر کیا جائے۔
———————–
———————-
انسانیت کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کا فریضہ بجالانا ہی سب سے عظیم عبادت ہے
پیرمحل ( این این اے) انسانیت کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کا فریضہ بجالانا ہی سب سے عظیم عبادت ہے شفاف صحافت کے ذریعے انسانیت کی بھرپور خدمت کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار قاری بابر جمیل نقشبندی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ قلمی جہاد سے برائیوں کے انسداد میں اہم کام لیا جاسکتا ہے جس میں ماضی گواہ ہے کہ صحافیوںنے ہر معاشرتی برائی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا خواہ انہیں کتنی ہی تکلیفیں برداشت کیوں نہ کرنی پڑی۔
———————–
———————-
کرسمس کے موقع پر ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ آرگنائزیشن پاکستان نے غریب یتیم مساکین لوگوں میں کپڑے تحائف تقسیم کیے
پیرمحل (این این اے) کرسمس کے موقع پر ہولی ہیومن ڈویپلمنٹ آرگنائزیشن پاکستان نے غریب یتیم مساکین لوگوں میں کپڑے تحائف تقسیم کیے تفصیل کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں تمام غریب یتیم مساکین مستحقین بیوہ نادار افراد میں ڈاکٹر کنول شہزاد سرور نے ہمراہ کیتھولک چرچ فادر شبیر بشیرنے کپڑے جوتے اور تحائف تقسیم کیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں غریب یتیم مستحقین کو شامل کرنے سے نہ صرف انسانیت کی بھلائی ہے بلکہ حقیقی خوشی ہی کسی ضرورتمند کو خوش کرنے میں ہے تمام مخیر حضرات کو اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے غریب یتیم مساکین کی مدد کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔
———————–
———————-
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 کا آغاز 23 دسمبر سے شروع ہوگا
پیرمحل (این این اے ) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 کا آغاز 23 دسمبر سے شروع ہوگا جس کے پہلے روز گائوں اور محلہ کی سطح کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔ گائوں اور محلہ لیول کا مقابلہ 23 دسمبر سے شروع ہوکریکم جنوری تک جاری رہے گا۔ یونین کونسل لیول کے مقابلے 5 سے 14 جنوری جبکہ تحصیل لیول کے مقابلے 18 سے 26 جنوری تک جاری رہیں گے اور ضلعی مقابلہ جات 29 جنوری سے 5 فروری 2014 تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلہ جات کو بیک وقت 749 گائوں اور محلہ کونسلوں کے زیر اہتمام شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود کی ہدایات کی روشنی میں سپورٹس سٹیڈیم جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی زیر نگرانی کنٹرول روم برائے پنجاب یوتھ فیسٹیول بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
———————–
———————-
سلطان احمد علی کا میاں چنوں بار ایسوسی ایشن میاں چنوں میں خطاب
میاں چنوں (این این اے) اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کے جنرل سیکرٹری سلطان احمد علی نے میاں چنوں بار ایسوسی ایشن میاں چنوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میںہمارے افعال کا احتساب تو دنیاوی عدالتیں کرسکتی ہیں مگر اپنے عقیدے اور عبادت کا احتساب ہم نے خود کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انسانی جسم،عقل اور روح کی سمتیں اللہ تعالیٰ کی لو کی طرف متعین ہوجائیں تو سمجھ لیں کہ عاقبت سنور گئی کیونکہ جیسے جسمانی اعضاء بیمار ہوکر غیر فعال ہوجاتے ہیں اسی طرح انسانی جسم،عقل اور روح کی سمت بدل جائے تو اصل میں مردہ ہوجاتے ہیں۔اس موقعہ پر سیشن جج مشتاق احمد اوجلا،ایڈیشنل سیشن ججز جلیل احمد اور محمد عابد،سول ججز شفیق احمد شفیع،ظفر اقبال کھوکھر سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
———————–
———————-
انجمن تاجران کے نائب صدر شبیر احمد کنول کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
میرپور(این این اے ) صدر مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) میرپور چوہدری محمد نعیم ،سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رمضان ،چیف آرگنائزر چوہدری محمود احمد،چیرمین مجلسہ عاملہ حاجی محمد اکرم ،سینئرنائب صدر شبیر احمد چیچی، ڈپٹی سیکرٹری ذوالقرنین بٹ ،نائب صدر محمد فاروق چوہان ،شیخ حمید الحق،چوہدری ذیشان اقبال،مرزا مختار احمد ،ناصر بٹ اور دیگر نے انجمن تاجران کے نائب صدر شبیر احمد کنول کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعاکی۔
———————–
———————-
نبیل شہید پریس کلب اسلام گڑھ کے لئے مبارکباد
میرپور (این این اے ) صدر مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) میرپور چوہدری محمد نعیم ،سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رمضان ،چیف آرگنائزر چوہدری محمود احمد،چیرمین مجلسہ عاملہ حاجی محمد اکرم ،سینئرنائب صدر شبیر احمد چیچی، ڈپٹی سیکرٹری ذوالقرنین بٹ ،نائب صدر محمد فاروق چوہان ،شیخ حمید الحق،چوہدری ذیشان اقبال،مرزا مختار احمد،راجہ فضل الرحمن،صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ناصر بٹ اور دیگر نے نبیل شہید پریس کلب اسلام گڑھ کے لئے عہدیداران صدر چوہدری امجد حسین ،سینئر نائب صدر راجہ عرفان صادق،نائب صدر چوہدری ظفر اقبال، راجہ سرفراز، اور سیکرٹری جنرل راجہ وقار غفور،ڈپٹی سیکرٹری راجہ انور احمد ،سیکرٹری مالیات عدنان حسین، اور امجد سیٹھی کو سیکرٹری نشر واشاعت بنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو مزید سہولیات دے تاکہ وہ مسائل کی نشاندی کریں اور مسائل حل ہو سکیں۔
———————–
———————-
انٹر فیھ و بین المذاھب اہم آہنگی میں بہترین امن خدمات کے اعتراف پر امن ایوارڈ
راولپنڈی (این این اے ) انٹر فیھ و بین المذاھب اہم آہنگی میں بہترین امن خدمات کے اعتراف پر امن ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ امن ایوارڈ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ پاکستان بچانے والے پاک، جلانے والے خاک ہو جائیں گے۔ دشمن قوتیں پاکستان کو بد نام کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی ،امن کا خزانہ دھشتگردوں سے بچانے کیلیے تمام محب وطن مذاھب کو متحد ہو نا ہوگا ۔انسانیت پر سب سے بڑا حق یہ ہے ،کہ اسے امن سے رہنے دیا جائے۔ امن مار نہیں، پیار سے آتا ہے۔امن بازاروں میں نہیں بکتا ، مسکراہٹ میں مفت مل جاتا ہے۔ انسانی ھلاکتوں پر خرچ ھونے والے وسائل انسانی فلاح و بہبودپر خرچ کریں۔ تو دنیا میں انسانی حقوق، و امن و امان کے تقاضے پورے ہو جائیں گے۔ اظہار بخاری نے کہا پاکستان میں اقلیتی برادری کوکوئی خطرہ نہیں۔ گستاخ اور اقلیت میں زمین اور آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
———————–
———————-
پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے
اسلام آباد(این این اے) پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے اور پاکستانی پرچم جلائے جانے کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم اپنے ملک کو تباہ اور اپنے عوام کا قتل عام کر رہی ہیں ۔ پاکستانی حکومت فوری طور پر بنگلہ دیشی سفیر کو طلب کرے اور بنگلہ دیشی حکومت کے رویہ پر سخت احتجاج کیا جائے اورکیس عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان کیا جائے ۔ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو سکیورٹی دی جائے۔پاکستان کے حامیوں کیلئے بنگلہ دیش کی سرزمین تنگ کردی گئی بنگلہ دیش کے عوام کو پاکستان کی محبت کے جرم میں سزائے موت دینا غیر انسانی حرکت ہے جس پر عالمی برادری بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لے ۔پاکستانی حکومت فوری طور پر بنگلہ دیشی سفیر کو طلب کرے اور بنگلہ دیشی حکومت کے رویہ پر سخت احتجاج کیا جائے اورکیس عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان کیا جائے ۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان سُنی تحریک کے ر ہنمائوں ڈاکٹرزاہدحبیب قادری،مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ طاہراقبال چشتی اورعلامہ وسیم عباسی نے کی۔شرکاء سے خطاب کرے ہوئے پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صوبائی رہنما ڈاکٹر زاہد حبیب قادری نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی پرچم جلائے جانیکی شدید مذمت کی۔