اسلام آباد : نیک آباد شریف میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا۔ ملک بھر سے اہم شخصیات کثیر تعداد میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے آرہی ہیں۔
جبکہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لندن، نیویارک، نیو جرسی، فرینکفرٹ، اوسلو، مانچسٹر، نوٹنگھم، دبی، ابوظہبی سمیت اندرون وبیرون ملک مختلف مساجد ومقامات پر قرآن خوانی، تعزیتی محافل اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
علاوہ ازیں علماء کرام، مشائخ عظام، دینی جماعتوں کے قائدین، سیاسی سماجی شخصیات، فوجی افسران، میڈیا پرسنز اور اہلیان علاقہ نے مفتی اعظم مفتی محمد اشرف القادری، پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، مبلغ یورپ مفتی محمد معروف قادری، مبلغ برطانیہ پیر مسعود قادری سے ان کی والدہ ماجدہ کے وصال پر نیک آباد شریف آکر اور فون پر تعزیت کی ہے۔
جبکہ ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ، پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال ایم این اے، پیر سید زاہد صدیق شاہ بکن شریف، علمی وروحانی شخصیت قاری علی اکبر نعیمی خطیب اعظم لندن، ممتاز صحافی اور روزنامہ جذبہ کے بانی راجہ طارق محمود، ممتاز صحافی اور روزنامہ ڈاک کے چیف ایڈیٹر یونس ساقی نے بھی نیک آباد آکر تعزیت کی ہے۔
جبکہ سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ اور قرآن بورڈ کے چیئرمین مولانا غلام محمد سیالوی، سابق وزیر مذیبی امور کشمیر پیر عتیق الرحمن بھی تعزیت کیلئے نیک آباد پہنچے ہیں۔