اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کا یوم تاسیس یا پاناما لیکس پر احتجاج کا ڈر، وجہ خواہ جو بھی ہے مگر ڈی چوک میں پھر کینٹینرز کی دیوار لگ گئی۔
وزیر داخلہ کی جانب سے ڈی چوک کو مسمار کرنے کا اعلان کام آیا، نہ خاردار تاروں سے بات بنی، آہنی دیواریں بنانے کی کوئی سبیل نظر آئی اور نہ سیاسی جماعتیں اسلام آباد کے شہریوں کو آزاد کرنے پر راضی ہوئیں۔
لہذا ضلعی انتظامیہ نے بھی ایک بار پھر روایتی حربہ اختیار کیا اور کینیٹرز کھڑے کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر دی ہے، اب جانیں عوام اور ان کا کام۔