اسلام آباد: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Hotel

Hotel

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 747 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے باعث آج سے ہر ہفتہ اور اتوار کی شب اسلام آباد میں ریستورانوں کے اندر اور باہر دونوں ہی صورتوں میں کھانے پر پابندی ہو گی اور صرف ٹیک اوےکی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سے رات 10 بجے سے ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانوں کی اجازت نہیں دی ہوگی۔

عالمی وبا آنے کے بعد سے اب تک اسلام آباد میں مثبت آنے والے کیسزکی سب سے زیادہ تعداد گزشتہ روز سامنے آئی ہے۔