ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے مسائل کو حل کرنے میں آسانی پیدا ہوئی۔ مسلم لیگ اقتدار بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی انھیں پسند نہیں یہ لوگ بادشاہت کا نظام چاہتے ہیں جو اب اس ملک میں ممکن نہیں، عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے ہے، کرپٹ سیاستدانوں کا عوام بھرپور احتساب کریں گے۔
ملکی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے، حق او سچ کا علم بلند کرنے میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، ہی ٹی آئی چور لٹیروں کا ہر سطح پر محاسبہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم این اے اسد عمر نے پریس کلب ترنول اسلام آباد میں نو منتخب عہدیدران کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے ہمیشہ اپنے ذمہ دارانہ کردار سے معاشرہ کی اصلاح کی ہے، صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جس کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے میں میڈیا کو کردار کلیدی اہمیت کا حامل رہا، پانا مہ لیکس جرات مندانہ صحافت کو منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے بلا شبہ دنیا میں ہل چل مچا دی ہے،جس سے پس پشت کئی چہرے بے نقاب ہوئے ہیں، ایک سوال کے جواب پر اسد عمر نے کہا کہ حلقہ این اے 48 میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام میںسیاسی شعور بیدار ہوا لیکن بدقسمتی سے حکومت نے ابھی تک منتخب نمائندوں میں اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کئے۔بلدیاتی نمائندوں کو اگر اختیارات نہ دیئے گئے تو قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب ان علاقوں کے عوام کو مایوسی نہیں ہو گی۔عوام کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔ پی ٹی آئی کا ویژن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام خوشحال ہوں، ملک سے کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کی ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن میں ڈوبا ملک پر قابض مافیا عوام کا استحصال کر رہا ہے، ملی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،موجودہ حکمران عوامی منڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں، عوامی فلاح و بہبود کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر 0300- 5128038