اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کچہری حملے کی تحقیقات جاری ہے اور پولیس نے بارہ کہو سے 2 بھائیوں کو حراست میں لیلیا۔
ذرائع کے مطابق بارہ کہو سے تعلق رکھنے والے ذکاءاللہ اور سلیم اللہ کا بھائی ثناءاللہ کالعدم تحریک طالبان کا سب کمانڈر رہاہے جو گذشتہ دنوں قبائلی علاقے میں طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین کے ساتھ مارا گیا، ذرائع نے بتایا کہ دونوں بھائیوں سے کچہری حملے اور ثناء اللہ کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بھائیو ں کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پولیس نے کچہری حملہ کیس کی تفتیش کے سلسلے میں مختلف گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔