کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے اسلام آباد کچہری حملے کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بہت نازک معاملہ ہے، سمجھ نہیں آتا اس واقعے کی مذمت کس طرح کی جائے۔
کراچی میں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ اس موقع پر ثابت قدمی کی ضرورت ہے، مایوسی کے اندھیرے جلد ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ثابت قدمی سے دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کچہری حملہ بہت نازک معاملہ ہے،یہ عمل انتہائی سفاکانہ، بزدلانہ اور شرمناک ہے۔