اسلام آباد (جیوڈیسک) پلوشہ خان نامی خاتون نے دعویٰ ہے کہ اسلام آباد کچہری میں دھماکہ اس کے خود کش بمبار بیٹے نے کیا جبکہ منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔
یہ انکشاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نام انٹیلی جنس اداروں کے ایک مراسلے میں کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق خاتون پلوشہ خان نے انٹیلی جنس اداروں کو فون پر بتایا کہ اسلام آباد کچری دھماکے کا ایک خود کش بمبار اس کا بیٹا فداللہ تھا۔
فدااللہ ۶جنوری سے لاپتہ تھا، اسکی گمشدگی رپورٹ 11 جنوری کو تھانہ اقبال ٹاوٴن لاہورمیں درج کرائی تھی، پلوشہ خان کے مطابق اسلام آباد حملے کا ماسٹر مائنڈایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔