اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے واقعے میں بیرونی عناصر ملوث ہوسکتے ہیں۔
دہشتگردی کے اس واقعے کو طالبان سے جوڑنا درست نہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے اسلام آباد کچہری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیکیورٹی اداروں کو مزید چوکنا رہنا ہوگا۔
دہشتگردی کسی حکومت یا سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی مسئلہ بن چکا ہے۔ انھوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب عملی اقدامات اٹھائیں۔