اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
Posted on March 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: تحریک انصاف قصور کے سابقہ ضلعی صدر سرور خاں میئو نے اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے واضح اعلان کے بعد دہشت گردی کے اس گھناؤنے اقدام سے واضح ہو تا ہے کہ بعض نادیدہ مذموم عناصر پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور نہ صرف مذاکرات اور امن کا عمل ناکام بنانا چاہتے ہیں بلکہ وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا اور قوم کا مورال گرانا چاہتے ہیں مگر یہ بات واضح ہونی چاہیئے کہ پاکستان قوم گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کا پوری پامردی سے مقابلہ کرتی آ رہی ہے اور اس راہ میں جان و مال کی لازوال قربانیاں پیش کر چکی ہے۔
اس لئے ماضی کی طرح ملک و قوم دشمن عناصر کے مذموم عزائم آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے البتہ اب ایسے تمام عناصر ایک ایک کر کے پہچان لئے جائیں گے ، تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com