اسلام آباد (جیوڈیسک) اوجڑی خورد کے ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
اسلام آباد میں فیض آباد کے علاقے اوجڑی خورد کے رہائشی جمیل احمد کے گھر میں سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں جمیل احمد، اہلیہ نورین، بھتیجی خدیجہ اور بیٹا مقیت شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جمیل احمد چل بسا جب کہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ تینوں افراد 60 فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں تاہم ان کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔