اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی جی پی اسلام آباد بن یامین کی بہو کے قتل میں گرفتار نامزد ملزمان نے اعتراف جرم سے انکار کردیا ہے۔ دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نامزد ملزم خالد خانک و سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وحیدہ خان قتل کیس میں نامزد ملزم اور وحیدہ کے بھائی کا دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسے سنٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
دوران تفتیش نامزد ملزم خالد خان نے اعتراف جرم سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب دوسری نامزد ملزمہ اور مقتولہ کی بھابھی سے بھی سنٹرل جیل میں تفتیش کی گئی۔ لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ آئی جی اسلام آباد بن امین کی بہو وحیدہ کے قتل کا مقدمہ 10جولائی کو تھانہ یو نیورسٹی ٹاون میں درج کیاگیا تھا۔
جس کے بعدمقتولہ کے بھائی خالد خان اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کیاگیا تھا۔ جبکہ تیسرے نامزد ملزم اور مقتولہ کے والد دریا خان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ آئی جی پی اسلام آباد بن یامین کی بہو وحیدہ رواں سال 19 مئی کی رات یونیورسٹی ٹاون میں اپنے بھائی کے گھر مردہ پائی گئی تھی۔