اسلام آباد، ایک روز میں 10 سال تک کے مزید 102 بچے کورونا کا شکار

Children

Children

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک دن میں 10 سال تک کے مزید 102 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

کورونا کی لپیٹ میں بڑوں کے ساتھ چھوٹے بچے بھی آ رہے ہیں اور صرف اسلام آباد میں اب تک 6 ہزار 919 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ (این سی او سی) کے مطابق اب تک مجموعی طور پر کورونا سے 42 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے بچوں میں کورونا کی علامات بڑوں سے مختلف ہوتی ہیں، بچوں میں کورونا کی شدت بڑوں کی طرح نہیں ہوتی اور وہ جلد صحتیاب بھی ہو جاتے ہیں مگر احتیاط ضروری ہے۔

ماہرین اطفال کہتے ہیں کہ بچوں میں کورونا کی شدت کم ہوتی ہے تاہم وہ گھر میں کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں، بچے مضبوط قوت معدافعت کے باعث کورونا سے جلد صحتیاب بھی ہو جاتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق بچوں میں کورونا کیسز شروع سے رپوٹ ہو رہے ہیں اور ان کی شرح مجموعی مثبت کیسز کا 3 فیصد رہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے والدین بچوں کے معاملے میں بھی کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔