اسلام آباد دھرنا: پنجاب ہاؤس میں حکومت اور مظاہرین کمیٹی کے پھر مذاکرات

Protesters

Protesters

اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنا ختم کرانے کے لئے اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں مذاکرات کا اہم دور جاری ہے، وزیر داخلہ اور علماء کرام سر جوڑ کر بیٹھے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس میں جاری مذاکرات میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت انتظامیہ کے افسر شریک ہیں جبکہ مظاہرین کی مذاکراتی کمیٹی کے تین ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ناکامی پر دوسرے آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب فیض آباد پر شرکا پندرہویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔ پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات ہے، ایمبولنسز اور بکتر بند گاڑیاں بھی کھڑی ہیں، کراچی نمائش چورنگی میں بھی دھرنا رات بھر سے جاری ہے۔ مظاہرین نے نمائش چورنگی سے صدر جانے والا ٹریک کھول دیا۔