اسلام آباد سے 2 بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھتے کا جن کراچی سے اسلام آباد جا پہنچا۔پولیس نے دو بھتہ خور گرفتار کرلئے ہیں۔ بھتے کا جن کراچی سے سفر کرتا ہوا لاہور پھر پشاور کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پہنچ گیا ہے۔ بارہ کہو میں اسٹیسٹ کمشنر نعمان یوسف کی نگرانی میں پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ بدھ بازار میں چھاپہ مار کر دو بھتہ خوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

بھتہ خور مقصود شاہ اور مبارک شاہ اسلحے کے زور پر بھتہ وصول کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ بارہ کہو تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔