اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید سردی کے باعث تمام تعلیمی اداروں میں 11 جنوری تک تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت وفاقی امور طاہر رفیق کے مطابق اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے 11 جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان شدید سردی کے باعث کیا گیا۔
اس سے پہلے اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد یکم جنوری کو کھول دیے گئے تھے۔