اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 79 یونین کونسل کے لئے 4 ہزار 190 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے جس کے بعد اپیلوں کی سماعت اور اس پر فیصلے 3 اور 4 جولائی کو ہوں گے جب کہ 5 جولائی کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرستیں 6 جولائی کو آویزاں کی جائیں گی اور اسی روز انہیں نشانات بھی الاٹ کردیئے جائیں گے۔