وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے بلیو ایریا واقعہ میں چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی. پمز میں زیر علاج ملزم سکندر خطرناک بکٹیریا ایم آر ایس کا شکار ہوگیا اور اس کے زخم خراب ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد بلیو ایریا واقعہ کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی وزارت داخلہ کی کمیٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کر دی۔ اے آ ر وائی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد واقعے میں ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹر رضوان قائدانہ صلاحیتوں کے باوجود ناکام رہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی جی آسلام آباد نے ضرار کمپنی اور رینجرز سے مدد مانگی۔ رپورٹ میں زمرد خان کو ملزم تک پہنچانے والے ڈی ایس پی عارف شاہ اور ادریس راٹھور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پمز اسپتال میں زیر علاج ملزم سکندر حیات ایم آر ایس نامی خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہو گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق یہ بکٹیریا اسپتال کی لانڈری سے پھیلا۔ ایم آر ایس بکٹیریا نے سکندر کو آپریشن تھیٹر یا سرجیکل آئی سی یو میں نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سکندر کے زخم بھرنے میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔