اسلام آباد واقعہ کی مرکزی ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

kanwal

kanwal

اسلام آباد (جیوڈیسک) جناح ایونیو فائرنگ واقعہ کی مرکزی ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ کل درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ ملزمہ کنول نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔