پھپھڑوں میں لگائی گئی ٹیوب نکال دی گئی۔ سکندر کی اہلیہ ملزمہ کنول کوکل عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ اسلام آباد واقعہ کا مرکزی ملزم سکندرتیزی سے رو بصحت ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سکندرحیات کے پیھپڑے درست حالت میں کام کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
پھیپھڑوں میں ڈالی گئی ٹیوب بھی نکال لی گئی ہے۔چیسٹ ٹیوب گولی لگنے سے سکندر کے پھیپھڑوں میں جمع ہونے والے خون کو نکالنے کے لئے ڈالی گئی تھی، ڈاکٹرز کے مطابق سکندر کی بائیں ٹانگ پر پلاسٹر ہونے کے باعث تین ماہ تل چل نہیں سکے گا۔ سکندر نے پندرہ اگست کو اسلام آبادکے بلو ایریا کو ساڑھے پانچ گھنٹے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر انتطامیہ اور پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا تھا۔