اسلام آباد واقعہ، وزارت داخلہ کی کمیٹی نے حتمی رپورٹ مرتب کر لی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اسلام آباد واقعہ کی حتمی رپورٹ مرتب مکمل کر لی۔ رپورٹ میں کسی پولیس افسر پر ذمہ داری نہیں ڈالی گئی۔ ملزم سکندر سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دینے پر پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو بھجوا دی ہے۔ کمیٹی نے پولیس کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی تربیت دینے کی بھی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے دو معطل ڈی ایس پیز کی موقع پر موجودگی کی بھی تحقیقات کیں۔ وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔

دوسری جانب ملزم سکندر سے متعلق ذرائع کو بریفنگ دینے پر پمز کے ترجمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع سے گفتگو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ملزم کی حالت بہتر ہو رہی ہے، سکندر کو انتہائی نگہداشت یونٹ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹروں کی ٹیم کے مشورے سے کیا جائے گا۔