اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فائرنگ واقعہ کیس میں پولیس اور رینجرز کے خلاف کنول کی درخواست میں پولیس حکام کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو بھی فریق بنایا جائے گا۔ اسلام آباد فائرنگ واقعہ کیس میں پولیس اور رینجرز کے خلاف کنول کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں ہوئی۔
کنول کی وکیل کلثوم خالق ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے خلاف دائر درخواست میں مزید فریقین کو شامل کرنا چاہتی ہوں۔ پولیس حکام کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو بھی فریق بنایا جائے گا۔
وزیرداخلہ نے اعلان کیا تھا کہ سکندر پر فائرنگ نہ کی جائے، پھر بھی گولیاں چلائی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کنول کی درخواست پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوییی کر دی۔ ملزمہ کنول نے پولیس اور رینجرز حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔