اسلام آباد دھماکے کے خلاف پیپلزپارٹی نے تحریک التوا سینیٹ میں جمع کرادی

Exploded

Exploded

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے فروٹ منڈی دھماکے کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر اعتزاز احسن، سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر سعید غنی، سینیٹر سعیدہ اقبال، سینیٹر جہانگیر بدر اور سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرائی گئی۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی فروٹ مندی میں دھماکے سے کئی شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں، دہشتگردی کے اس واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت شہریوں کو جان ومال کاتحفظ دینے میں ناکام ہوگئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں دھماکے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 120 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔