اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 34 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد

Weapons

Weapons

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج شہر اقتدار کو دہشت گردی کے خطرات اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے کارروائی کی گئی۔ رینجرز اور پولیس نے حساس اداروں کی معلومات پر بڑا سرچ آپریشن کیا۔ 34 افراد اسلحہ سمیت گرفتار ہو گئے۔

پولیس اور رینجرز نے بدھ کی صبح اسلام آباد ایکسپریس وے کے قرب و جوار میں کومبنگ آپریشن کیا۔

کئی گھنٹے جاری رہنے والی کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کھنہ، پنڈوریاں اور غوری ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی۔

آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں مختلف بور کی چالیس بندوقیں اور پستول شامل ہیں۔

رینجرز اور پولیس نے 34 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔