اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسلام آباد سے انسانی سمگلنگ اور جعلی کرنسی نوٹ بنانے میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کے دوران تین انسانی سمگلرز گرفتار کیے ہیں، ملزمان کے قبضے سے جعلی ویزے لگے ہوئے سترہ پاسپورٹ برآمد کیے گئے۔
ملزمان میں طارق، محمد رشید، قدیر شامل ہیں، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمان جعلی کرنسی نوٹ بھی بناتے تھے۔
کارروائی کے دوران جعلی کرنسی بنانے کیلئے استعمال ہونیوالے آلات، کیمکل، گلاس پلیٹس و دیگر آلات بھی برآمد کر لئے ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔