اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فیشن ویک کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا، نامور ماڈلز نے عروسی اور مغربی ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔ اسلام آباد فیشن ویک میں حسیناں نے جلوے بکھیرے، شو کا آغاز نئے ڈیزائنروں کے تیار کردہ مغربی ملبوسات سے کیا گیا۔
ماڈلز نے ثقافتی برائیڈل ملبوسات پہن کر واک کی تو جیسے رنگوں کی بہار ہی آ گئی۔ شو میں ایک کے بعد ایک دیدہ زیب کپڑوں کی نمائش سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ فیشن ویک میں رنگ و نور کی برسات سے ماحول جگمگاتا رہا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ فیشن ویک کے انعقاد کا مقصد پاکستانی ملبوسات کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانا ہے۔