اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ایف بی آر میں تعینات اسسٹنٹ جہانگیر منظور کے گھر کریکر دھماکہ ہوا جس سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکہ کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع پرپولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پر پہنچ گئے، جہانگیر منظور نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، آئی نائن پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔