اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے مقامی سیکرٹری جنرل مفتی منیر معاویہ اور اسد محمود جاں بحق ہو گئے۔ مشتعل افراد نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مفتی منیر معاویہ کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ مسجد سے واپس جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل اپنے ساتھی اسد محمود سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر نقص امن کے خدشے کے پیش نظر گرفتار کئے گئے۔ مفتی منیر معاویہ کو ایک روز پہلے ہی تیس ساتھیوں سمیت رہا کیا گیا تھا۔
واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔