اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فائرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکندر کو اسلحہ دلوانے والے ملزم اختر گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد فائرنگ کیس میں ملزم اختر گل کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج ہونا تھی۔
تاہم سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس میں جیل ٹرائل کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی،ملزم اختر گل پر مرکزی ملزم سکندر کو اسلحہ دلوانے کا الزام ہے۔