اسلام آباد فائرنگ : ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 ستمبر تک ملتوی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلیو ایریا فائرنگ واقعے کی ملزمہ کنول کی درخواست ضمانت مسترد کروانے کیلئے جواب تیار کر لیا، ملزمہ کی وکیل کا کہنا ہے کہ کنول کا اسلام آباد فائرنگ واقعے سے کوئی تعلق نہیں، وہ شوہر کے منصوبے سے لاعلم تھی۔ ملزمہ کنول سکندر کی۔

درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے کی، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پختہ ذہن کی مالک ہے اور بار بار بیان تبدیل کرتی ہے۔ ملزمہ کی وکیل کوثر خالق نے موقف اختیار کیا کہ کنول سکندر اپنے بچوں اور شوہر کیساتھ اسلام آباد سیر و تفریح کے لئے آئی تھی۔

اسے اپنے شوہر کے منصوبے کا علم نہیں تھا۔ سرکاری وکیل سید محمد طیب نے کہا کہ ملزمہ وقوعہ کے روز پانچ گھنٹے تک پولیس اور شوہر کے درمیان پیغام رسانی کا کام کرتی رہی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو تمام ریکارڈ اور ویڈیو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت دو ستمبر تک ملتوی کر دی۔