اسلام آباد (جیوڈیسک) رہائشی علاقے پاکستان ٹائون کے ایک فلیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراًبعد 9 زخمیوں کو پمزکے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 خواتین اور 5مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ زخمیوں میں اللہ رکھی ، ماریہ، زنیرہ اورحمیرا کے علاوہ بلال، مصطفے ،نوید ،جاوید اور ایک سالہ امین بھی شامل ہے۔ بیشتر افراد کا جسم 20 سے 30 فیصد جھلس گیا ہے۔
متاثرہ خاندان کے رشتے دار محمد عمران نے میڈیا کو بتایا کہ گیس کا چولہا رات کو کھلا رہا، صبح بچی نے آگ جلائی تو سلنڈر پھٹ گیا، دھماکے سے جہاں گھر کے مکین زخمی ہوئے وہاں گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بھی متاثر ہوئیں۔