اسلام آباد (پ ر) فورس بیٹریز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سالانہ ڈیلر کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو سیدعمران محمود نے کہا ہے کہ پرائیویٹ شعبہ پاکستان کی صنعتی ترقی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ شعبہ ملک میں نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرتا ہے بلکہ ٹیکسوں کی مَد میں ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ٹوپی رکھ آڈیٹوریم راولپنڈی میںایک پُروقار اور رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورس بیٹریز پاکستان میں آٹوموٹیوزبیٹریز کی صنعت میں ایک خوبصورت اضافہ ہے۔
ہر سال فورس بیٹریز نے اپنی کوالٹی، معیار اور کارکردگی کا لوہا منوا کر مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اعلیٰ معیار اور کوالٹی ہی مارکیٹ میں ہماری پہچان رہے۔ اس سال فورس بیٹریز نے گذشتہ سال کے مقابلے میںسیلز میں 127فیصدگروتھ کی، مستقبل قریب میںہم انشا اللہ سیلز کے نئے ریکارڈز قائم کرینگے اور لاہور کی طرح دیگر علاقوں میں بھی ریجنل سیلز آفسسز قائم کئے جائینگے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اگلے سال سیلز ٹارگٹس بڑھائے جائیں گے تاکہ انعامی گاڑیوں کی تعدادمیں اضافہ کیا جاسکے۔
انہوں نے فورس بیٹریز کی طرف سے فلاحی کاموں کے آغاز پرپاکستان سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان کو 5 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور اعلان کیا کہ یکم جولائی سے جو بھی بیڑی مارکیٹ میں فروخت ہو گی اس میں سے مخصوص حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔اس موقع پر پاکستان بھر سے آنے والے ڈیلروں میںسالانہ بیٹریز کی فروخت میںٹارگٹ مکمل کرنے پر 21 عدد کاریں، 30عدد ہنڈا موٹر سائیکل، سینکڑوں تولے سونا اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس سے پہلے کنونشن کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے فورس بیڑیزکے نیشنل سیلز منیجر سید مبشر حسین شاہ نے ڈیلروں کو مطلوبہ ٹارگٹس پورے کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انہیں اپنی سیلز ٹیم اور ڈیلروں کی درمیان اعلیٰ تعلقات کار اور رابطہ کاری پر فخر ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس میں اضافہ ہو گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے و صوبائی وزیرچوہدری محمد ریاض، پاکستان سویٹ ہوم کے تا حیات سرپرست اعلیٰ خان زمّرد خان اور دیگر نے فورس بیٹریز کی کارکردگی اور ڈیلروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یتیموں اور مسکینوں کی کفالت بہت بڑا کام ہے۔ فورس بیٹریز کی ٹیم نے یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھ کر سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے، دنیا میں بڑے لوگ وہ ہوتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔
فورس بیٹریز نے اپنے ادارے سے منسلک لوگوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے بیش قیمت انعامات سے نوازا جوکہ ایک اچھی روائیت ہے ۔ اداروں کی کامیابی کا راز بہترین ٹیم میںمضمر ہے۔فورس کی بہترین ٹیم نے اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔