اسلام آباد: جعلی دستاویز کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش، 11 افغانی گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد سے جعلی دستاویزات پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے 11 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد میں 7 خواتین بھی شامل ہیں۔ افغان باشندے پی آئی اے کی پرواز پی 781 کے ذریعے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار افراد میں خطیرہ ، شہاب الدین ، شجیرہ ثاقب ، فرید خان ، حمیدہ خان ، وحید خان ، مریم خان ، جمیلہ خان ، حمید خان اور زریں جمال شامل ہیں۔ تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔