اسلام آباد (جیوڈیسک) مذاکرات میں رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری نے حکومت جبکہ چیئرمین ٹریڈرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی عبدالرؤف چودھری اور صدر اسلام آباد چیمبر مزمل صابری نے تاجروں کی نمائندگی کی۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا اب دکانیں رات نو بجے، شادی ہالز رات 10 بجے اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کئے جائیں گے۔
تاہم رات 11 بجے سے پہلے ریسٹورنٹ پہنچ جانے والوں کو نصف گھنٹے کی مہلت ملے گی۔