جہلم (ڈاکٹر تصور مرزا پوران) اسلام آباد گرائمر سکول جہلم کے زیرِ اہتمام کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے گزشتہ روز ریلی نکالی گئی۔ اسلام آباد گرائمر سکول کے طلباء و طالبات پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان ، سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔ کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد فلک شگاف نعرے، ریلی کی قیادت قیادت پرنسپل سمیرا سعید نے کی کشمیر سے اظہار یکجہتی ریلی سے پرنسپل عبرانی سکول، پروفیسر شریف ساجد ڈیر ہوم سیکنڈری سکول،زابد خورشید پرنسپل جامع اثر یہ سکول، والنواز احمد چیف ایڈیٹر روزنامہ جہلم اوسٹ ڈاکٹر تصورحسین مرزا معروف کالم نگار، مبشر نذیر قریشی،صدر یوتھ ونگ پاکستان میڈ م شاہدہ شاہ، میڈم نازیہ، میڈم ار ینہ۔وغیرہ موجود تھے۔
ریلی سے اظہار خطاب کرتے ہوئے میڈم سمیرا سعید نے کہا کہ سلامتی کونسل کو چایئے بھارت کا قبضہ ختم کروایا جائے اور کشمیر میں انڈیا مسلم کشی کر رہا ہے ۔ معصوم کشمیریوں کو تشدد کر کے ان کے جسم میں کیمیکل دھکیل رہا ہے اور گھریلو خواتین اور معصوم بچیوں کی عصمت دری کر رہاہے۔ عالم اسلام اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیریوں کی بے موت مرنے سے قبل ہوش میں آکر مقبوضہ کشمیر میں قیامت صغریٰ کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔