اسلام آباد کی سبز منڈی میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔اشرف آصف جلالی

لاہور : بانی وسربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سبز منڈی میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔طالبان کا ساٹھ ہزار بے گناہوں کو مارنے کے بعد طالبان کے ترجمان کابے گناہوں کی ہلاکت کو حرام کرار دینا مزاق ہے۔آپس میں لڑتے طالبان مزاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکتے۔48گھنٹوں میں دہشت گردی کے دو بڑے واقعات حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔قومی سلامتی کے دشمنوں کو کُچلنے کیلئے ریاستی طاقت کو استعمال کیا جائے۔

اگر طالبان سے مزاکرات پر مزید وقت ضائع کیاگیا اورطالبان کو چھوٹ دی گئی تو دیگر وطن دشمن قوتیں اپنے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے یہی راستہ اختیار کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عشق رسول ۖ سے سرشار نوجوان ملت کا عظیم سرمایہ ہیں اچھے کردار کے نو جوان اسلامی معاشرے کے قیام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مغرب کی فکری اوارہ گردی اور گستاخانہ کلچر کو روکنے کیلئے نوجوانان اسلام بھر پور کردار اداکر سکتے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے یوتھ ونگ” الغالبون” کے تاسیسی کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے مغرب کے ہرکارے ، عریانی ،فحاشی کے نت نئے حربے استعمال کر رہے ہیں ۔ ان تمام ہتھکنڈوں کا مقابلہ عشق رسول ۖ سے ہی کیا جاسکتا ہے گنبد خضری کا شیدائی باطل کے جھانسوں میں نہیں آتا ۔ کنونشن میں محمد فیاض وٹو کو”الغالبون” کا سربراہ منتخب کیا اور ان کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں قیصر صدیق ، محمد عظیم ، محمد شھباز ، محمد امجد صدیقی ، محمد نعمان آسوی ، چوہدری محمد طاہر شامل ہیں جبکہ” الغالبون” ضلع لاہور کیلئے محمد اعجاز نعمانی کو امیر ، محمد خرم جلالی کو نائب امیر ، محمد جمشید اعوان کو ناظم ، محمد وسیم سرور جلالی کو نائب ناظم ، محمد زید حامد کو سیکریٹری نشر واشاعت اور حافظ محمد حسن کو خازن مقرر کیا گیا۔ نو منتخب عہدے داروں سے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حلف لیا۔