اسلام آباد(جیوڈیسک) حساس اداروں نے سیکٹر جی ٹین فور سے 9 دہشت گرد گرفتار کر لئے جب کہ ان کے 5 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حساس اداروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسلام آباد کے جی ٹین فور سیکٹر میں 14 دہشت گرد موجود ہیں جس پر حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جب کہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق سوات اور باجوڑ ایجنسی سے ہے جنھیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔