اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ اور سرگودھا ڈویژن میں بھی چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران زلزلے سے متاثرہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں پچاس ملی میٹر اور لاہور میں چالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔